رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کئے۔ الیکشن ٹریبونل کے مطابق نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2 بیویاں اور 4 بچے ظاہر کئے تھے۔ ٹریبونل کے مطابق ایک بیوی، ایک بیٹی اور 166 ایکڑز اراضی چھپانے پر نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کئے گئے۔ دوسری جانب نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے

پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایسے منصوبے لائی جو غریب کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے