چیف جسٹس آف پاکستان سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی داد رسی فرمائیں، پاسبان کراچی

کراچی: پاسبان کراچی کے صدر و حلقہ NA-253 سے پاسبان کے نامزد امیدوار عبدالحاکم قائد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کی داد رسی فرمائیں اور حکومت کو سفارتی ذرائع استعمال کرکے سعودی حکومت سے قیدیوں کی رہائی کی ہدایت صادر فرمائیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاسبان کو سعودی عرب کی جیلوں میں قیددرجنوں پاکستانیوں کے اہل خانہ نے آگاہ کیا ہے کہ ان کے بیوی، بچے اور دیگر پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کے جیل میں قید ہے جنہیں انصاف کی فراہمی اور خاندانوں کو قیدیوں تک رسائی کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت سے رابطہ کرکے پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کرنے کے اقدامات کرے یا سفارتی ذرائع کا استعمال کرکے قیدیوں کے اہل خانہ تک رسائی کو ممکن بنایا جائے۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی اکثریت کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے اور ان خواتین کے شوہر اور بچے پیاروں کے لئے ترس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے