شمالی وزیرستان، سرحد پار فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پشاور: شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل شوال کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس سے سپاہی احتشام جاں بحق ہوا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار کو آج صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلعی ہیڈ کوارٹر میرانشاہ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد فوری طور پر پاکستانی فورسز نے حملہ آورں کے خلاف جوابی کارروائی کی لیکن تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ یہ تیسرا واقعہ ہے، جس میں سرحد پار فائرنگ سےکئی سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

پشاور: پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 جولائی کو ضلع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے