فواد چوہدری این اے 67 سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو این اے 67، پی ٹی آئی امیدوار راشدہ یعقوب کو پی پی 126 اور اور تحریک انصاف کے سردار غلام عباس کو این اے65 سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چودھری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ فواد چودھری پر زرعی ٹیکس نہ دینے اور اثاثے، دوسری بیوی چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے جسٹس عبادالرحمان لودھی کیخلاف پاکستان بار کونسل اور سپریم جیوڈیشل کونسل سے رجوع کا اعلان کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مجھے پیغام آیا کہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرنسز نہ کریں ورنہ آپ کا انتخاب متاثر ہوگا، افتخار چوہدری اور اسکی باقیات کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، عبادالرحمان لودھی افتخار چوہدری کے چہیتے جج ہیں، اس فیصلے میں میرٹ کی بنیاد پر کوئی مواد نہیں۔اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 126 جھنگ سے پی ٹی آئی امیدوار راشدہ یعقوب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار دیا۔ راشدہ یعقوب کے شوہر شیخ یعقوب کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نجی کمپنی کے نام پر لیے گئے قرض میں نادہندہ ہیں۔اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے سردار غلام عباس کو این اے 65 اور پی پی 23 کلر کہار سے پی ٹی آئی امیدوار سردار آفتاب اکبر کو الیکشن لڑنے کےلیے نااہل قرار دے دیا۔ این اے 66 جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ بلال کیانی کے کاغذات دوہری شہریت پر مسترد کیے گئے۔ادھر سندھ میں سابق صوبائی وزیر کھیل انتخابات سے باہر ہوگئے۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے آر او کے فیصلے کے خلاف پی پی پی کے سردار محمد بخش مہر کی اپیل مسترد کردی۔ سابق صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر پر اثاثے چھپانے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین کو, ترقی کے مساوی, حقوق دینا, تحریک انصاف, کا مشن

خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن

لاہور:سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے