سائرہ افضل تارڑکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد،اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور:اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی اورسابق وفاقی وزیر کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شہبازرضوی نے سابق وفاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

درخواست گزار شوکت بھٹی نے الیکشن ٹریبونل میں موقف اختیار کیا کہ سائرہ افضل تارڑ نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،سابق وفاقی وزیر نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کاذکر نہیں کیا،وہ آرٹیکل62،63 کے تحت الیکشن لڑنے کی اہل نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ سائرہ افضل تارڑ کو الیکشن کےلئے نااہل قرار دیا جائے۔

الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست شوکت بھٹی کی اپیل ناقابل سماعت قرار دےکرمستردکردی اورسائرہ افضل تارڑ کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

عثمان بزدار, کے ساتھ اختلافات, میں کوئی, سچائی, نہیں

عثمان بزدار کے ساتھ اختلافات میں کوئی سچائی نہیں

لاہور: کچھ فیصلے میری مرضی سے ہوتے تو پی ٹی آئی کو پنجاب میں دو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے