بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، یاسرشاہ کاکم بیک ٹیم کے لئے اچھا ہوگا: کپتان سرفراز احمد

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،سہ فریقی سیریزمیں دباؤ ضرورہوگالیکن اچھاکھیلنے کی کوشش کریں گے میں نے لڑکوں سے کہا ہے کہ کسی دباؤے بغیرنیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں، یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کومیچ میں کامیابی دلواؤں،بطورکپتان کھیل کے دوران دباؤ بھی ہوتاہے،تمام کھلاڑی چاہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری آئے اور بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس کے لئے دعا کرتے ہیں،تمام کھلاڑی محنت کرتے ہیں گراﺅنڈ میں نظر آتا ہے میں نے لڑکوں کوکہا ہے کسی دباؤ کے بغیرنیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں ،سہ فریقی سیریزمیں دباؤ ضرورہوگالیکن اچھاکھیلنے کی کوشش کریں گے ۔محمد حفیظ کے بارے میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو ٹیم میں لانے کامقصد ان کی بولنگ سے فائدہ لینا تھا،ان کی ٹاپ آرڈرمیں بیٹنگ اوراسپن بولنگ سے فائدہ اٹھانےکی کوشش کرینگے جبکہ دوسری طرف کامران اکمل ڈومیسٹک میں اچھاپرفارم کررہے ہیں،جو بھی کرکٹ کھیل رہا ہے اس کی واپسی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔یاسرشاہ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ کاکم بیک ٹیم کے لئے اچھا ہوگا،وہ ون ڈے میں فائدے مند ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

ٹوکیو:   ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے