پی پی، (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی تاہم معاملہ کمیٹی کو بھجوانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملے کو اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا جو تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت, مخالف, مظاہروں کا, آغاز فیصل آباد سے, کیا جائے گا

حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز فیصل آباد سے کیا جائے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے