”میں کوئی پیر نہیں ہوں جو ۔۔۔“شہباز شریف نے عمران خان پر ’وار ‘کردیا

کراچی : مسلم لیگ ن کے صدرسابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صحافی کے سوال ’’ پنجاب میں کون کامیاب ہوگا، عمران خان یاآپ کی جماعت؟ ‘‘ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کوئی پیر نہیں ہوں۔ پان کھانے والوں کو کرانچی نہیں بلکہ کراچی بنا کر دوں گا اورکراچی کو لاہور سے بہتر بنا کر دکھائیں گے ۔تفصیلات کے مطا بق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھا کہ اب کراچی آگیاہوں واپس نہیں جاؤں گا، اللہ تعالیٰ نے مو قع دیاتوعوام کی مزیدخدمت کریں گے،سندھ میں دانش سکول بنائیں گے، کراچی میں غلاظت کے ڈھیرصاف کریں گے۔ میں کسی الزامات کاجواب نہیں دوں گا، اب کراچی کے عوام کوصاف پانی دینے کاوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے قربانیاں دے کرکراچی کاامن بحال کیا، آج کراچی میں بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ کاخاتمہ ہوچکاجبکہ کراچی میں امن کاقیام بڑی کامیابی ہے۔ 2013 سے2018 تک ہماری خدمات سب کے سا منے ہیں، نیب کوخط بھجوایاہے،دوبارہ بلایاتوالیکشن کے بعدجاؤں گاجبکہ شفاف الیکشن ہوں گے توملک آگے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہیپاٹائٹئس, پروگرام, کے تحت حالیہ, سروے کی, رپورٹ سامنے ,آگئی

ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور: پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے