شاہد خاقان، خواجہ آصف، مہتاب عباسی اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی، خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف سرمد حنیف کی دائر اپیل پر سماعت کی، ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔دوسری جانب جسٹس سید شہباز رضوی نے ہی این اے 72 سے ووٹر زید لطیف کی جانب سے فردوس عاشق کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی جائیدادوں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظور کیے، ٹریبونل نے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایپلیٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے