کچھ لوگ الیکشن سے قبل گرفتار ہوکر سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ الیکشن سے قبل گرفتار ہوکر سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور نیب کمپلکس کا دورہ کیا اور نیب افسران کے مسائل سنے۔ 2013 سے مستقلی کے منتظر افسران نے چیئرمین کو اپنا مسئلہ بتایا تو جاوید اقبال نے ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

’’ نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا ‘‘
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ الیکشن سے قبل سیاسی شہید بن جائیں، تاہم نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا بلکہ تمام کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر ہوں گی، نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، بدعنوانی کیخلاف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا۔
’’ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ‘‘
چیئرمین نیب نے کہا کہ لاہور ریجن کی پرفارمنس ہمیشہ کی طرح اچھی رہی، چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے کہ نوٹس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوتے، وقت آنے پر نیب واضح کرے گا کہ ملک میں کتنے اربوں کی کرپشن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نیب فیس نہیں کیس کو دیکھتا ہے اور نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں جب کہ نیب کےسامنے صرف اور صرف پاکستان کے مفادات کا تحفض اور بدعنوانی کا خاتمہ مقصود ہے۔

’’ بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ‘‘
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کمپنیز سکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی ہوئی، بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، ہم نے نیب میں کام، کام اور صرف کام کے کلچر کو فروغ دیا ہے جب کہ ہم نے 7 ماہ کے مختصر عرصہ میں ناصرف نیب کی ساخت کو بہتر بنایا ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی نیب پر بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

سیالکوٹ: پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک مولانا فضل الرحمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے