شہباز شریف کا کراچی میں گھر گھر پانی فراہم کرنے کا وعدہ

کراچی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پہلے 3 سال میں گھر گھر صاف پانی پہنچانے کا انتظام کروں گا اور اس مسئلے کے حل کا آغاز بلدیہ ٹاؤن سے ہوگا۔

فٹ بال گراؤنڈ بلدیہ ٹاؤن میں اپنے انتخابی جلسے سے خطاب كرتے ہوئے شہباز شریف کا كہنا تھا كہ كراچی میں آپ کے پاس خادم بن كر آیا ہوں، دن رات كام كركے كراچی كو ایشیا كا سب سے خوبصورت شہر بناؤں گا اور جب تک میرا یہ مقصد پورا نہیں ہوتا واپس نہیں جاؤں گا بلدیہ ٹاؤن سے اس لیے كاغذات جمع كرائے كہ مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ كراچی كا اربوں روپے كا فنڈ دبئی اور دیگر ممالک چلا گیا اور عوام كو كوئی سہولت نہیں ملی، كراچی والوں آپ كے ساتھ 20 ، 25 برس میں بہت ظلم ہوا، كراچی کی حالت دیكھ كر رونا آتا ہے، كراچی پاكستان كا گیٹ وے ہے لیكن كچرے كا ڈھیر بنا ہوا ہے، اقتدار ملا تو 6 ماہ میں كچرا ختم كردیں گے، 1997ء میں لاہور كو پیرس بنانے كا دعویٰ كیا تھا تو مذاق اڑایا گیا لیكن میں نے اپنا كہا پورا كیا اور اب كراچی كو بھی جنوبی ایشیا كا پیرس بناؤں گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ كراچی والوں سے سیاسی مذاق كیا گیا، سب سے بڑا پانی كا مسئلہ ہے، پہلے 3 سال كراچی میں گھر گھر صاف پانی كی فراہمی كے لیے كام كروں گا اور اس مسئلے كے حل كا آغاز بلدیہ ٹاؤن سے ہوگا ساتھ ہی نوجوانوں كو باصلاحیت بنا كر روزگار دیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے كہا كہ نواز شریف نے گرین لائن بس پروجیکٹ كے لیے 19 ارب روپے دیے لیكن منصوبہ اب تک پورا نہ ہوسكا، جب تک كراچی سے لوٹی گئی پائی پائی واپس نہ دلوا دوں چین سے نہیں بیٹھوں گا، خدا كو گواہ بنا كر كہتا ہوں كراچی كی بہتری كے لیے جان لڑا دوں گا، ہماری بیٹیاں، مائیں اور بزرگ اسی طرح سفر كریں جس طرح لاہور میں سفر كرتے ہیں، یہاں كا ٹرانسپورٹ كا نظام بہت خراب ہے، كراچی والوں آپ كا حق جو یہ كھا گئے ہیں وہ حق میں دلاؤں گا اور ایک ایک پیسے كا حساب لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

علی محمد خان مہر, دل, کا دورہ, پڑنے سے, انتقال کر,گئے

علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد خان مہر کو جب دل کا دورہ پڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے