سپریم کورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مارگلہ کی پہاڑیوں کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 15 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 3 دن تک جنگلات میں آگ لگی رہی، سی ڈی اے کے پاس آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے؟۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آگ بجھانے کے آلات نہیں ہیں، فنڈز مختص ہونے کے بعد آلات خرید لیں گے، جولائی کے تیسرے ہفتے میں آلات خریدنے کے لیے فنڈز مل جائیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ مارگلہ ہلز کے تحفظ کے لیے کمیشن تشکیل دے دیں، جو تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرے۔
چیف جسٹس نے وفاقی محتسب کی سربراہی میں مارگلہ ہلز کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ 15 روز میں اپنی تجاویز عدالت کو پیش کرے۔ کمیٹی میں سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن کے نمائندے، کمیٹی میں سی ڈی اے ا ور میونسپل کارپوریشن کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

اسلام آباد: حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتدا میں سخت آتے ہیں لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے