عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مزاج درستگی کیلئے بحالی پروگرام میں شامل کیا جائے،عامرسہیل

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کا مزاج درست کرنے کیلیے بحالی پروگرام میں شریک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بحالی پروگرام میں شامل کرتے ہوئے بتانا چاہیے کہ ان سے کس قسم کی توقعات وابستہ ہیں، احمد شہزاد کو نوجوانوں کیلیے ایک رول ماڈل کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہو گی، عمر اکمل اپنا کیریئر بچانے کیلیے کھیل پر دھیان دیں اور تنازعات سے دور رہیں۔

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان کی حیثیت سے جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں، ان کو تبدیل کرنے کی بجائے مزید موقع دینا چاہیے۔ محمد عامر کو کسی ایک فارمیٹ سے بالکل الگ کرنے کی بجائے منیجمنٹ کو ان کا سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع

برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع

لاہور: میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مختلف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے