”پولنگ کا وقت صبح 7 بجے لے کر رات اتنے بجے تک کیا جائے کیونکہ۔۔۔“تحریک انصاف نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ سن کر ن لیگ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک کیا جائے کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہو گی اس لیے پانچ بجے تک پولنگ مکمل ہونا ممکن نہیں ہے ، دوپہر کو گرمی کی شدت کے باعث پولنگ کے دو یا تین گھنٹے تک رک جانے کا امکان ہے اس لیے پولنگ کا وقت بڑھایا جائے ، میں ، عمران خان اور پوری پی ٹی آئی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ افتخار چوہدری اور ان کا خاندان ایڈن ہاوسنگ سکینڈل میں ملوث ہے لیکن افتخار چوہدری کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی احتساب کے عمل کی شفافیت کیلئے سب کا احتساب ضروری ہے ، نیب فوری طور پر کارروائی عمل میں لائے ۔ان کا کہناتھا کہ افتخار چوہدری جو شاہانہ زندگی گزار ہے ہین اس کیلئے پیسہ کہاں سے آیاہے ، انصاف نہ ملا تو لوگ نیب کو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان کرپشن کی ایک بہت بڑی داستان ہے ، نوازشریف کی نئی جائیدادوں کا انکشاف ہواہے ، نوازشریف کی جائیدادیں انگلینڈ کے علاوہ سعودی عرب ، یوکے ، قطر اور دبئی میں بھی ہیں ، نوازشریف کی جائیداد اور ان کے کارنامے سامنے آنے چاہئیں، مریم نوازکہتی تھیں ان کی کوئی پراپرٹی نہیں جبکہ اب ہر جگہ ان کی پراپرٹی نکل رہی ہے ، نوازشریف اور مریم نواز کا چاہیے کہ اپنی جائیدادوں کا جواب دیں ۔

ان کا کا کہناتھا کہ کیا ایک خاندان کو اجازت دی جاسکتی ہے کہ تیس ہزار کروڑ روپے ملک سے باہر لے جائیں ؟ ، اسحاق ڈار کو شاہد خاقان عباسی نے اپنے طیارے میں فرار کروایا ، اسحاق ڈار چھ ہزار کرڑ روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ،اسحاق ڈار کی ویڈیو وائرل ہور ہی ہے، بے شرمی کی اگر کسی نے تصویر دیکھنی ہو تو وہ اسحاق ڈار کو دیکھ لے ۔

یہ بھی پڑھیں

عثمان بزدار, کے ساتھ اختلافات, میں کوئی, سچائی, نہیں

عثمان بزدار کے ساتھ اختلافات میں کوئی سچائی نہیں

لاہور: کچھ فیصلے میری مرضی سے ہوتے تو پی ٹی آئی کو پنجاب میں دو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے