”اسحاق ڈار کب وطن واپس آئینگے“صحافی کے سوال پر کیپٹن صفدر نے ایسا جواب دے دیا کہ سب حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ میاں صاحب واپس اپنے ملک ضرور آئیں گے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صحافی کے سوال ”اسحاق ڈار کب وطن واپس گے“؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کے وکیل کو پتہ ہے وہ کب آئیں گے ،ان کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار کے جانے سے ڈالر140 کراس کر رہا ہے ،انہوں نے ڈالر کو 100 پر باندھ رکھا تھا،ایسے محب وطن بھگاتے رہیں گے توڈفر رہ جائیں گے ۔

صحافی کے ایک اورسوال ”نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا کیا پلان ہے“؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ ایک ماں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہے،آپ انکو واپس بلاکرکیاچاہتے ہیں؟،انہوں نے یہاں مشکل وقت گزار،میں حاضر ہوں، وہ آئیں گے ضرور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کلثوم نوازمیری بھی ماں ہیں،میرابھی تیمارداری کیلئے جانے کودل کرتاہے، عدالت اجازت دیگی تو ضرور جاو¿ں گا، ایسے حالات اللہ کسی کی زندگی میں نہ لائے،پوری قوم سے اپیل ہے کلثوم نواز کےلئے دعاکریں۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے تجویز کردہ مارچ سے کسی دباؤ کا شکار نہیں

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے تجویز کردہ مارچ سے کسی دباؤ کا شکار نہیں

اسلام آباد:وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے علما میں اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی)، متحدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے