خیبر سے کراچی تک الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،مخالفین بڑی شکست کے لئے تیار ہو جائیں:بلاول بھٹو

کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا انتخابی مہم کامیابی سے چلانے کے لئے حکمت عملی وضع کر تے ہوئے کہنا ہے کہ خیبر سے کراچی تک الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ،2018کے انتخابا ت میں تیر پر تیر چلے گا۔

عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہیںاسی سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ انتخابی مہم کامیابی سے چلانے کے لئے حکمت عملی وضع کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھاکہ عام انتخابات کے لئے چاروں صوبوں میں عوامی رابطے اورجلسے کئے جائیں گے جبکہ جلسوں سے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری خطاب کریں گے۔ترجمان کا مزیدکہناتھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے ناراض کارکنوں کومنانے کے لئے سینئر رہنماوں کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ہم نے خیبر سے کراچی تک الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،مخالفین بڑی شکست کے لئے تیار ہو جائیں،2018کے انتخابا ت میں تیر پر تیر چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی

کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے