فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 16 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب فورٹ میئرز نامی شہر میں پیش آیا ہے

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور حکام کا کہنا ہے کہ جس نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی وہاں نوجوانوں کی ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے تاحال ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور اب تک اس واقعے کے تناظر میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی امریکی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب پر حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اشرف غنی نے عید کے موقع پر500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

اشرف غنی نے عید کے موقع پر500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

کابل: افغان حکومت کی جانب سے مرحلہ وار طالبان قیدی رہا کیے جارہے تھے لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے