پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں جلسے سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی،متحدہ مجلس عمل پشاور،اے این پی بڈھ بیر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

میانوالی :پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں جلسے سے انتخابی مہم کا آغازکرے گی ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ،جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی کے ہاکی گراﺅنڈ میں جلسے سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی،جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جے سسٹم بھی لگا دیا گیا جس پر پارٹی ترانے چلائے جا رہے ہیں،جلسہ گاہ میں قائدین کے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف متحدہ مجلس عمل آج پشاور میں جلسہ عام کرے گی ،ایم ایم اے کے زیر اہتمام جلسہ سرحدیونیورسٹی رنگ روڈ پشاورپرہوگاجس سے متحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی ،اس کے علاوہ اے این پی آج بڈھ بیر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ ہوسکتا ہے برقرار نہ رہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے