نصیر آباد میں بم دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت کئی افراد۔۔۔۔علاقے کا گھیراو

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں گشت پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عنایت بگٹی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نصیرآباد کے علاقے منجو شوری میں گشت پرتھے۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچادیا۔پولیس اور تفتیشی اداروں نے جائےوقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

کوئٹہ: سردار یار محمد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کرنے والے کمیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے