پی ٹی آئی کے امیدوار نے اپنے انتخابی اشتہار پہ ایسی تصاویر لگا دیں کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف بھی ۔۔۔۔۔

پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کے معاملے پر رہنماﺅں میں ’جنگ ‘ جاری ہے جبکہ عمران خان کو دھرنوں کا بھی سامنا رہا تاہم دوسری جانب ٹکٹیں حاصل کرنے والے امیدوار اپنی اپنی الیکشن مہم کا زور شور سے آغاز کر چکے ہیں جبکہ ن لیگ نے بھی آج اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دی ہیں لیکن انتہائی دلچسپ ترین امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں امیدوار نے اپنے ساتھ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بھی بینرز پر لگا کر شہر میں آویزاں کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں کامیابی کیلئے امیدوار کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں چاہے ہو پارٹی تبدیل کرنا ہو یا پھر پیسے خرچ کرنا تاہم پی ٹی آئی کے گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار نے تو الیکشن میں کامیابی کیلئے ایسی شخصیات کی تصاویر بینرز پر آویزاں کر دی کہ دیکھ کر آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی دنگ رہ جائیں گے ۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے این اے 80 سے امیدوار ناصر چیمہ نے بینر میں اپنے لیڈر عمران خان ،علیم خان اور چوہدری سرور کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی تصاویر بھی بینر پر لگا دی ہیں جسے دیکھ کر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے ہیں اور طرح طرح کے تجزیے کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین کو, ترقی کے مساوی, حقوق دینا, تحریک انصاف, کا مشن

خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن

لاہور:سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے