نادیہ کومانچی آج بھی سپرفٹ ہیں

بخارسٹ: جمناسٹک کی ملکہ نادیہ کومانچی چالیس برس بعد بھی سپر فٹ ہیں اور آج بھی اپنے ورلڈ ریکارڈ کی یاد کرتی ہیں۔

انیسوں چوہتر مونٹریال اولمپکس میں نادیہ کومانچی نے ایسی تاریخ رقم کی کہ دنیا ان کی صلاحیت کی مترادف ہوگئی۔ نادیہ کومانچی نے جمناسٹک کی تاریخ میں پہلی بار مکمل دس پوائنٹ اسکورکرکے دنیاکو حیران کردیاتھا۔ اس وقت ان کی عمر 14 برس تھی۔

nadia1

نادیہ کومانچی نے دعوی کیاہےکہ وہ آج بھی  سر کے بل ہاتھوں پر سکت کھڑی ہوسکتی ہیں۔ نادیہ کومانچی نے بتایا کہ جب انھوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا تو انھیں اس تاریخی موقع کا کافی دیر بعد پتہ چلا تھا۔ وہاں موجود کاؤنٹرپر مکمل پوائنٹس دیئے جانے کا آپشن ہی نہیں تھا اور تھوڑی دیربھی ہی انتظامیہ نے پورے دس پوائنٹ کاؤنٹر پر جاری کئے۔

nadia2

نادیہ کومانچی نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو مونٹریال لے جارہی ہیں جہاں وہ اولمپک اسٹیڈیم بھی جائیں گی ۔اس ہی مقام پر انھوں نے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے