”میں نے قندیل بلوچ کے بازو پکڑے اور ۔۔۔“ ملزم وسیم نے بالآخر حقیقت بتا دی، قتل کس کے کہنے پر کیا اور گلہ کس نے دبایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملزم بھائی وسیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں اور کہا ہے کہ اس نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ملزم وسیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران اقبالی بیان ریکارڈ کرایا جس دوران اس نے انکشاف کیا کہ قندیل بلوچ کی متنازع ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد سعودی عرب میں موجود اس کے بھائی نے فون کر کے طعنہ دیا اور کہا کہ اسے مار دو کیونکہ یہاں لوگ اس کی ویڈیوز دکھا دکھا کر بہت تنگ کر رہے ہیں۔

ملزم وسیم نے اعتراف کیا کہ اس نے قندیل بلوچ کو نیند کی گولیاں دیں جس کے بعد اس نے قندیل بلوچ کے بازو پکڑے جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کے کزن نے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ اقبالی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس مذکورہ کزن کو گرفتار کرنے کیلئے ڈیرہ غازی خان روانہ ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم وسیم نے اس سے قبل ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا تھا کہ اس نے یہ قتل اکیلے کیا ہے اور کوئی بھی اس کے ساتھ شامل نہیں تھا تاہم اب دئیے گئے بیان میں اس نے حق نواز نامی کزن کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 10 برسوں, میں ,عوام سے کھلواڑکیا, گیا

گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا

لاہور: کمیشن بنانے کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے، نوازلیگ نے پنجاب میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے