نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ہاں ننھی پری کی پیدائش

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں۔ جیسنڈا آرڈرن کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی، یہ خبر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولد بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن ساڑھے 3 کلو ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی ولادت کے سلسلے میں 6 ہفتے تک اپنی ذمہ داریوں سے چھٹیاں لیں۔

یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ دنیا کی پہلی خاتون نہیں، جو کام بھی کرتی ہیں اور بچے بھی پیدا کریں گی بلکہ ان سے پہلے بھی کئی خواتین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے بچوں کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 سال قبل پاکستان کی بینظیر بھٹو وہ پہلی وزیراعظم تھیں، جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

آن لائن پُرتشدد مواد کو ناکام بنانے پر توجہ مرکوز

آن لائن پُرتشدد مواد کو ناکام بنانے پر توجہ مرکوز

نیوزی لینڈ : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد کو نشانہ بنائے جانے سے یہ ظاہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے