حمزہ شہباز سن لو، لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں: زعیم قادری

لاہور: مسلم لیگ نے کے رہنما زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو الیکشن کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹے کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا، میرے خون میں مسلم لیگ تھی ہے اور رہے گی، میرے والد نے ایوب خان اور یحیٰ خان کے دور میں جیلیں کاٹیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے 5 سال پابند سلاسل رہا، 8 سال نواز شریف کا ترجمان رہا اور مسلم لیگ ن پنجاب کا سیکریٹری جنرل بھی رہا۔ ان کا کہنا تھا 2002 میں نواز شریف اور کلثوم نواز کا کورنگ امیدوار تھا، میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا لیکن ایک لفظ نہیں کہا، اس بار بھی میری جگہ کسی اور امیدوار کو آگے کر دیا گیا۔

زعیم قادری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا، نوکری صرف اپنے کارکنوں کی کروں گا۔

انہوں نے حمزہ شہباز کو محاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سن لو لاہور تمہاری یا تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے، تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا‘۔ زعیم قادری کا حمزہ شہباز کو کہنا تھا کہ تم اپنے بوٹ پالیشیوں کو لاؤ اور الیکشن لڑو، میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے، میں پنجاب اور پاکستان کے ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، بڑھکیں نہیں مارتا آج سے الیکشن اور جنگ دونوں اکٹھی ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری نے کہا کہ پارٹی میں صرف بوٹ پالش ہی معیار ہے، جو جو بولے گا میں اسے بتاتا جاؤں گا، میں کسی کا نام نہیں لے رہا، اگر کو چسکا تو میں بتاؤں گا کہ وہ کون ہے اور کیا کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف نے مریم نواز اور یوسف عباس کی شراکت داری سے 41 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ

نوازشریف نے مریم نواز اور یوسف عباس کی شراکت داری سے 41 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ

لاہور: نیب رپورٹ کے مطابق ملزمان نے جعلی ایک کروڑ 10 لاکھ کے شیئرز غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے