رانا ثنااللہ کے اثاثے، ایک سال میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں جن کے مطابق راناثنااللہ کے گزشتہ سال کے مقابلے میں اثاثوں میں 3کروڑ 56 لاکھ روپے کااضافہ ہوا ہے ۔جاری کردہ اثاثوں کے مطابق راناثنااللہ کے5اکاؤنٹس میں 60لاکھ 74ہزارروپے کی رقم موجود ہے او ر 10 ایکڑزرعی اراضی، 9 دکانیں،اور 2پلازے بھی ان کی ملکیت میں ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اثاثوں میں 3کروڑ 56 لاکھ روپے کے اضافہ کے ساتھ راناثنااللہ نے 7کروڑ 84لاکھ 52ہزار 271 روپے کے اثاثے ظاہرکیے ۔دستاویز کے مطابق 3گھراور4پلاٹ بھی راناثنااللہ کی ملکیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

لاہور: عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے