نواز شریف، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پہ غور جاری، نگران وزیر اطلاعات نے دھماکہ خیز انکشاف کردیا

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کے بروقت انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے کابینہ منظوری دیتی ہے جب کہ بلیک لسٹ میں نام کسی قسم کی منظوری کے بغیر شامل کیا جاتا ہے اور بلیک لسٹ سے نام کو کسی بھی وقت نکالا جاسکتاہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہا ہے لہذا یہ معاملہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

مدینہ منورہ: وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے مشاورتی عمل کے بعد وفد کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے