2 ماہ غائب رہنے کے بعد کپل شرما ایک مرتبہ پھر منظرعام پر، اب انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا کیونکہ ۔ ۔ .

ممبئی:کامیڈین کپل شرما 2 ماہ بعد منظر عام پر آگئے لیکن انہیں بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پہچاننا مشکل ہو گیا۔کپل شرما کا کیریئر عروج سے زوال کی طرف گامزن ہے جس کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصے میں ان کے 2 کامیڈی شو بند ہوچکے ہیں۔

دوسرے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ کی ناکامی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا ٹوئٹس کیں اور ایک صحافی کو بھی دھمکیاں دیں جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما ڈپریشن (ذہنی تناؤ) کے علاج کے لیے دنیا سے پوری طرح کٹے ہوئے تھے اور اب انہیں تقریباً 2 ماہ بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔کپل شرما کی ائیرپورٹ پر کھینچی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا وزن خاصا بڑھا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا مشکل ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی مداحوں سے بات چیت میں انہوں نے اپنے موٹاپے کا اعتراف کیا ہے اور ایک مداح کی جانب سے پروفائل پکچر کی تبدیلی کا کہا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جب تک وہ واپس پرانی حالت میں نہیں اجاتے اس وقت تک تصویر نہیں بدلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ارباز خان نے بھی دوسری شادی کی تیاریاں شروع کردی

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ارباز خان ماڈل گرل جارجیا ایڈریانی کے ساتھ رشتہ ازدواج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے