شہید پائلٹ مریم مختار پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ شہید مریم مختار پر بننے والی مختصر فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صنم بلوچ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

فلم پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی جارہی ہے جو 2014 میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گرنے کے باعث شہید ہوگئیں تھی۔

تصویر میں صنم بلوچ پاک فضائیہ کا یونیفارم پہنے نظر آرہی ہیں۔

فلم نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنے گی جبکہ ڈرامے کی مصنف عمیرہ احمد ہیں جو اس سے قبل ’شہر ذات‘ ڈرامہ بھی لکھ چکی ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار مارننگ شوز کی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ ادا کر رہی ہیں

 

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے