شاہراہوں پر دیواریں تعمیر کرنے سے متعلق کیس ،عدالتی فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہوا؟چیف جسٹس ،تمام کنٹونمنٹ بورڈزکے سی ای اوزکوفوری طلب

کراچی :سپریم کورٹ نے شاہراہوں پر دیواریں تعمیر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تمام کنٹونمنٹ بورڈزکے سی ای اوزکوفوری طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ نے شاہراہوں پردیواریں تعمیرکرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت کو بتایا کہ آپ کے حکم کی تعمیل نہیں ہوئی،کچھ دیواریں گرائی گئیں مگر ملبہ وہیں پڑا ہے،شاہراہ فیصل،شاہراہ قائدین پر ملبہ اب بھی پڑاہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایاجائے عدالتی فیصلے پرعمل کیوں نہیں ہوا؟،عدالت نے تمام کنٹونمنٹ بورڈزکے سی ای اوز کوفوری طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کرگئے

کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کرگئے

کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ سابق پولیس چیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے