عذیر بلوچ کو اگلی سماعت پر ہرصورت عدالت میں پیش کیا جائے

نسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات کی سماعت کی گئی، ملزم کو  عدالت میں پیش نہ کرنے پر جج کی جانب سے اظہار برہمی کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے خلاف لیاری کے علاقے نبی بخش تھانے میں درج دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحے کے مقدمات کی سماعت کی گئی۔ دوران سماعت جج نے عزیر بلوچ کی موجودگی کے حوالے سے تفتیشی افسر سے دریافت کیا تو افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’’ملزم کو طبیعت ناسازی کے باعث سماعت پر پیش نہیں کیا گیا‘‘۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیا، جج نے تفتیشی افسر کو پابندکیا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی ہے

عدالت نے تفتیشی افسر کو پابند کیا کہ ملزم کو ہر صورت عدالت کے روبرو پیش کیا جائے تاکہ عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات پر تیزی سے فیصلے کیے جائیں

واضح رہے عزیر  بلوچ کو رواں سال جنوری میں بلوچستان کے راستے سے کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے 90 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے جرائم میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ 197 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کا ریمانڈ مکمل ہونے پر اُسے پولیس کے کرتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی

 

یہ بھی پڑھیں

چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

کراچی: سی آئی آئی کے کراچی میں قائم دفتر کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے چینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے