بنی گالا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

بنی گالہ: بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکن ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پرمسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

پاکستان ویوز کے مطابق بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر ملک بھر سے آئے سیکڑوں پارٹی کارکن انتخابی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے ہوئے ہیں جب کہ ملتان اور کرک کے بعد مزید اضلاع سے مظاہرین کے آج بنی گالہ پہنچنے کا امکان ہے۔

بنی گالہ میں احتجاج ختم کرانے کے لیے عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی بارہا یقین دہانیاں بھی رائیگاں چلی گئی ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے جب کہ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔a

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے