سعد رفیق نے دوسری شادی کا اعتراف کرلیا، پہلی بیوی ناراض، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں شفق حرا سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ۔ آرٹیکل 63 , 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلئے سیاسی رہنماوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں ،ان میں سے ہی ایک خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں شفق حرا نامی خاتون کو اپنی دوسری بیوی ڈکلئیر کیا۔خواجہ سعد رفیق کو دوسری بیوی کا اعتراف کرنا مہنگا پڑگیا۔ جسکے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔تاہم اسکی وجہ دوسری شادی کے باعث فطری ناراضگی ہے یا کچھ اور اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از قت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف نے مریم نواز اور یوسف عباس کی شراکت داری سے 41 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ

نوازشریف نے مریم نواز اور یوسف عباس کی شراکت داری سے 41 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ

لاہور: نیب رپورٹ کے مطابق ملزمان نے جعلی ایک کروڑ 10 لاکھ کے شیئرز غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے