کوئٹہ : دشت تیرا میل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 دہشتگرد ہلاک، 5 سالہ بچہ جاں بحق، 4 اہلکار زخمی

کوئٹہ :کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دشت تیرا میل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مقابلے میں 4 اہلکارزخی اور ایک 5 سالہ بچہ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دشت تیرا میل میں سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگرد کی اطلاع پر ایک مکان میں کارروائی کی تو وہاں موجود دہشتگردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگردنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس نے دھماکہ بکتر بند وین کے قریب آکر کیاتاہم پولیس اہلکار اس خود کش حملے میں محفوظ رہے، ایک دہشتگرد سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔ مقابلے کے دوران ساتھی ملزمان کی نشاندہی کےلئے لایا گیا تیسرا دہشتگرد بھی ماراگیا جبکہ مارے گئے دہشتگردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دھماکے کے مقام سے5 سال کے بچے کی لاش بھی لائی گئی ہے جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دہشتگردوں سے مقابلے میں 4پولیس اہلکارزخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں اے ایس آئی جاوید، حوالدار نثار، نعیم اور کانسٹیبل آزاد خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

کوئٹہ: سردار یار محمد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کرنے والے کمیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے