لندن کی سڑک پر شہبازشریف کی ایک ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی کہ پاکستانی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

 

 

لندن :سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیے 6 دن گزر چکے ہیں تاہم کوئی بہتری نہیں ہوئی اور اس موقع پر نوازشریف ،مریم نواز اور شہبازشریف لندن میں ہی موجود ہیں اور لندن سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی انتہائی دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ویڈیوسامنے آئی جس میں شہبازشریف ہارلے میں واقع ہسپتال بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ٹیکسی کے ذریعے پہنچے تاہم اب لندن سے ان کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ سڑک پار کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔شہباز شریف کا لاہور میں شائد ہی کبھی اس طرح سڑک پار کرنے کا تجربہ ہوا ہو جس طرح وہ لندن میں پار کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ شہباز شریف ادھر ادھر دیکھتے ہیں اور ٹریفک کی سپیڈ کا اندازہ لگاتے ہوئے تیزی کے ساتھ دوڑ کر سڑک پار کرتے ہیں ، ان لمحات کی کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے