فیفا ورلڈکپ 2018؛ قرۃالعین بلوچ کی آواز نے دھوم مچادی

کراچی: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے پاکستانی گلوکارہ قرۃالعین بلوچ کی آواز میں گائے گئے فیفا ورلڈکپ اینتھم نے دھوم مچادی۔ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے معروف مشروب کمپنی نے خصوصی گانا ریلیز کیا جس میں امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو کے ساتھ نامور پاکستانی گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے اپنی آواز کا جادوجگایا ہے۔ ویڈیو میں قرۃ العین بلوچ گانا گانے کے ساتھ خوبصورت انداز میں جیسن ڈیرولو کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر رقص بھی کرتی نظرآئیں۔

گانے کی ویڈیو کو میامی، ہیٹی اور کراچی میں فلمایا گیا ہے۔ بظاہر تو فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم شرکت نہیں کررہی تاہم فٹبال کے دیوانے  پاکستانی شائقین بھرپور انداز میں ورلڈ کپ کا لطف اٹھارہے ہیں۔

قرۃالعین بلوچ نے انسٹاگرام پر جیسن ڈیرولوکے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین بھی فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین, کو عمر, کا طعنہ دینے, والوں میں, خواتین ہی, پیش پیش

خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش

کراچی: حدیقہ کیانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے