چوہدری نثار کسی کو بےعزت کرنے کی کوشش میں خود بےعزت ہوں گے، رانا ثنااللہ

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش میں خود بے عزت ہوں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل جس چوہدری نثار کو جیسے دیکھا اس سے پہلے نہیں دیکھا، انہیں راز فاش کرنے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر چوہدری صاحب کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش کریں گے تو خود کو بے عزت کریں گے جب کہ چوہدری صاحب اور میاں صاحب کی دوستی کل اختتام پذیر ہوگئی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے، ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی، اگر نادرا یا کوئی بھی ذمہ دار ہو گا تو اسے بھگتنا پڑے گا جب کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی کا بغل بچہ بن کر اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وزیراعظم بن جائے گا تو ممکن نہیں، ایجنسیوں کا بغل بچہ بن کر اب کوئی حکمران نہیں بن سکتا، 25 جولائی کو ایسے لوگوں کا کریا کرم ہوجائے گا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف ہر صورت واپس آئیں گے اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے اور اگر کسی غیر سیاسی قوت نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو اس کو روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو ٹکٹ جاری کیے اس کا باضابطہ اعلان 2 روز کے بعد ہوگا جب کہ ریویو بورڈ کے ذریعے لیگی کارکنوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عثمان بزدار, کے ساتھ اختلافات, میں کوئی, سچائی, نہیں

عثمان بزدار کے ساتھ اختلافات میں کوئی سچائی نہیں

لاہور: کچھ فیصلے میری مرضی سے ہوتے تو پی ٹی آئی کو پنجاب میں دو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے