انگلینڈ نے تیونس کو پچھاڑ ڈالا، ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست

فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں گروپ جی میں شامل انگلینڈ اور تیونس کی ٹیمیں پیر کی رات ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اتریں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے تیونس کے مقابلے میں دو گول کیے اور دونوں گول انگلش کپتان ہیری کین نے کیے۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اور دونوں کو ایک دوسرے پر برتری حاصل نہ تھی تاہم میچ کے آخری منٹ میں کپتان ہیری کین نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ تیونس کی ٹیم ایک ہی گول کرسکی اور وہ بھی انہو ں نے پینلٹی کارنر پر کیا۔دریں اثنا قبل ازیں پیر کو ہی کھیلے گئے دو اور میچز میں بیلجیٔم کی ٹیم نے پاناما کو تین کے مقابلے میں صفر گول سے اور سوئیڈن کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں ساؤتھ کوریا کو صفر سے ہرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے