انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم، عمران خان اپنے فیصلے پہ ڈٹ گئے

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بنی گالہ میں احتجاج کیا گیا جبکہ عمران خان نے اپنا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شدید احتجاج کیا، جس پر عمران خان بھی کارکنوں سے ملنے وہاں پہنچے۔ اس موقع پر کارکنان سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے ساتھ مل کر میرٹ پر ٹکٹس کے فیصلے کیے، اس لئے کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ عمران خان نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کے کہنے پر فیصلہ تبدیل کرلوں تو کل مزید لوگ آجائیں گے، یہاں اگر 50 ہزار لوگ بھی آجائیں تو فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا، مجھے آپ کا نہیں اللہ کا ڈر ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کہا ہے کہ نظرثانی پٹیشن فائل کریں، غور کریں گے، آپ پلے کارڈ اٹھا کر آگئے یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو رہا’۔عمران خان نے کارکنان کو کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے ٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو دلیل لکھ کردیں جس پر کارکنان نے شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ممبر سازی کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کو نہیں دیکھا گیا۔ عمران خان نے تمام کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام فیصلے میرٹ پر کروں گا، آپ اپنی شکایات بتائیں جس کے بعد کارکنان بنی گالہ سے منتشر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں تعلیم, اورٹرانسپورٹ, کی, بہتری کیلئے, جاپان میدان, میں آگیا

پاکستان میں تعلیم اورٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جاپان میدان میں آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں تعلیم اورٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جاپان میدان میں آگیا ، جاپان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے