عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج،آر او نے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کرلیا

اسلام آباد:مخدوم نیازانقلابی ایڈووکیٹ نے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراضات دائرکرا دیے ،جس پرریٹرننگ آفیسرنے عائشہ گلالئی کو اعتراضات کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی حلقے کے عوام کے مفادات میں الیکشن نہیں لڑ رہیں ،وہ عمران خان پر نازیبا اور غیراخلاقی میسجز کا ثبوت نہیں دے سکیں اور نہ ہی انہوں نے الزامات پر کوئی ایف آئی آر درج کرائی۔اعتراض کنندہ کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62، 63 پرپورا نہیں اترتی، خود کوبے گناہ ثابت کرنے کے لئے عوام کومیسجزکا ریکارڈ فراہم کریں۔

چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ نواز شریف کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا
اس پر عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میرے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے،میں نے ایک ہفتے پہلے بینک اکاو¿نٹ کھلوایاہے۔ریٹرننگ آفیسرنے عائشہ گلالئی کو اعتراضات کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایک, مرتبہ پھر اسلام آباد, ہائیکورٹ سے, رجوع

ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے