حکومت نے مجھے سپورٹ نہیں کیا

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے کہاہے کہ حکومت نے اسے سپورٹ نہیں کیا

اپنے بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتنا ہر باکسر کی خواہش ہوتی ہے تاہم ٹائٹل جیتنے کے باوجود ملک کیلے کھیلتا رہوں گا اور باہر نہیں جاﺅںگا ۔
باکسر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب محنت کی اور پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا تاہم ڈائریکٹر سپورٹس کے علاوہ استقبال کیلئے کوئی نہیں آیا جس کا افسوس ہے ۔
یاد رہے کہ باکسر محمد وسیم نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں ڈبلیو بی انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتا تھا ۔ انہوں نے فلپائن کے مایہ ناز باکسر میتھراولیوا کو شکست دی تھی۔جس کے بعد وہ عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے

یہ بھی پڑھیں

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی،عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہل کار شہید

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی،عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہل کار شہید

عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر دہشت گردوں کا حملہ دو سپاہی شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے