آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل جان نکولسن کی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی، جس میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور افغانستان میں پائیدار قیام امن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل جان نکولسن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے گٹھ جوڑکوتوڑنے میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں، جبکہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے