کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ امدادی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے