عمران خان! وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں، طلال چوہدری

جڑانوالہ: ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹیاں بنانے سے لوگ ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بنتے، عمران خان! وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عوام الزام لگانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، مخالفین کی امیدیں اب بھی پوری نہیں ہوں گی، ہمارے ساتھ انصاف ہوگا ،مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں.

طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے، مخالفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں باہر کرنا چاہتے ہیں،مذہبی جنونیت کا خاتمہ کریں گے، ہم نے کسی پرالزام نہیں لگایا، نوازشریف خلائی مخلوق کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے