میڈیا نے مجھے برے کردار والی عورت دکھایا، ریحام خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انھیں دنیا بھرکے سامنے برے کردار کی عورت دکھایا گیا۔

ریحام خان نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی نے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا اور انھیں دنیا بھرکے سامنے برے کردار کی عورت دکھایا گیا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر فیملی اور حلقہ احباب کی جانب سے کتاب کی جلد اشاعت کے حوالے سے دباؤ ہے، اب تک میری جانب سے کتاب سے منسوب اقتباس منظرعام پر نہیں لایا گیا، ریحام خان نے کہا کہ انھوں نے اپنی کتاب میں اپنے سابقہ شوہر عمران خان اور ان کی پارٹی سے منسلک جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔

ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ابھی تک کتاب پر عوام کی دسترس نہیں، تحریک انصاف یا اس کے کسی ترجمان کی طرف سے کسی الزام میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

مدینہ منورہ: وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے مشاورتی عمل کے بعد وفد کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے