پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ عمران خان نوازشریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری نے پٹیشن تیار کر لی ہے۔ پٹیشن میں پاناما پیپرز انکشافات، کرپشن اور بیرون ملک اثاثہ جات کو بنیاد بنایا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی وزیراعظم کی نااہلی کے لیے رجوع کیا جائے گا جبکہ آج تحریک انصاف کے پارٹی کنونشن میں حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے