عمران خان کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ’’ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں، اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔‘‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں ان کا علاج جاری ہے۔ گزشتہ روز ان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیاگیا تھا۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی خراب طبیعت کی اطلاع دیتے ہوئے کہاتھا کہ ان کی والدہ کواس وقت  اچانک دل کا دورہ پڑا جب ہم فلائٹ میں تھے، انہوں نے تمام لوگوں سے دعاکی درخواست کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کی والدہ اس وقت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں لہٰذا ان کے لیے دعا کی جائے۔

 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی جب کہ  شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ میری بھابی کی طبیعت بگڑ گئی ہے انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے، ان کی صحت یابی کے لیے پوری فیملی دعا کررہی ہے، ماہ مقدس اختتام پر ہے اور تمام لوگوں سے دعا کی اپیل ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ایف بی آر, كی جانب سے, نوٹیفکیشن, بھی جاری, کردیا گیا

ایف بی آر كی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

اسلام آباد: بینكوں كو یومیہ پچاس ہزار روپے سے زائد اور ایک ماہ میں دس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے