سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج بروز جمعتہ المبارک کوعرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یہاں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا میں یورپی مصنوعات اب مزید مہنگی ہوجائیں گی کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے