این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

اسلام آباد: جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے۔

این اے 53 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ اور عمران خان کو 18 جون کو طلب کرلیا ہے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے لگائے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ٹیرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان صادق اور امین نہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
اعتراض کنندہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے جب کہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

مدینہ منورہ: وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے مشاورتی عمل کے بعد وفد کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے