شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،2دہشتگرد ہلاک

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ پختون آباد سے اٹھانوے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس سے مقابلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں سے مقابلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ دو دہشت گرد انجام کو پہنچے۔

ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا ہلاک دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس ، دستی بم اوراسلحہ برآمد ہوا ہے، خودکش جیکٹس کا وزن بارہ کلو گرام تھا، جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب منگھو پیر پختون آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 98 افراد حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق زیرحراست افراد سے 2پستول برآمد ہوئے ہیںں جبکہ غریب آباد میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی کارروائی میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ٹڈی دل, کے, حملوں کے بعد اب یہ خیرپور, میں کپاس کی فصلوں, کی جانب, بڑھ رہی, ہیں

ٹڈی دل کے حملوں کے بعد اب یہ خیرپور میں کپاس کی فصلوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

کراچی: خیر پور کے کسانوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اگر موثر اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے