بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: ضلع باندی پورہ میں بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع باندی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے ایک بار پھر اشتعال انگیزی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے آپریشن کے نام پر2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی سیکیورٹی کا ضلع باندی پورہ میں یہ آپریشن پچھلے 6 روزسے جاری ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔
واضح رہے کہ 2016 میں حریت پسند نوجوان برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جدو جہد آزادی کی نئی لہر بیدار ہوئی ہے جسے کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے بربریت کا ہولناک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے